63

محکمہ موسمیات نے اگلے 5 دنوں میں بارش کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کردی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو): محکمہ موسمیات نے شہر کراچی میں مون سون کے تسلسل کو دیکھتے ہوئے اگلے پانچ دنوں میں بارش کے ایک اور اسپیل کی پیش گوئی کی ہے۔ ادارے کے مطابق شہر میں 30 ستمبر تک مون سون کے اثرات برقرار رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق، شہر میں حالیہ گرم اور مرطوب موسم کے باوجود آئندہ چند روز میں ہلکی سے معتدل بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق “سمندری ہواؤں کی بحالی اور ہوا میں 85 فیصد نمی کے تناسب کے باعث اچانک بادلوں کی تشکیل ہو سکتی ہے، جو بارش کا سبب بنے گی۔”

شہر میں ہواؤں کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بارش کے ممکنہ اسپیل کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

————————————–
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں