بہاولپور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب میں تاریخی سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 101 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ “صوبے کے تینوں دریاؤں میں بیک وقت آنے والے سیلاب نے 5 ہزار دیہات کو متاثر کیا ہے، جو پنجاب کی تاریخ میں بدترین سیلابی صورتحال ہے۔”
کمشنر آفس میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ “جلال پور پیروالا اور مضافاتی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ہم نے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن چلایا، جس میں 20 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔”
ان کا کہنا تھا کہ “فی الحال 483 ریلیف کیمپس میں متاثرین کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔”
—————————————-
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate


