پاک فوج کی سیلاب سے نمٹنے کی مکمل تیاری، دادو اور جامشورو میں احتیاطی اقدامات

سندھ (ایچ آراین ڈبلیو)حالیہ طوفانی بارشوں اور درمیانے درجے کے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پاک فوج نے سندھ بھر میں اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ فوجی افسران نے سول انتظامیہ کے ہمراہ دادو، جامشورو، سکھر اور گڈو بیراج جیسے حساس علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور احتیاطی اقدامات کو حتمی شکل دی ہے۔

پاک فوج سیلاب کی روک تھام کے لیے مختلف مقامات پر بند بندی کا کام تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ فوجی میڈیکل کیمپس میں متاثرہ افراد کا مفت علاج جاری ہے، اور ممکنہ سیلابی صورت حال میں بھی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مقامی آبادی نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کے امدادی اقدامات کو سراہا ہے۔

سندھ کے مختلف ضلعوں میں فوج اور سول انتظامیہ کے باہمی تعاون سے نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے فوری نمٹا جا سکے۔

————————————–
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ: hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں