برساتی ریلوں سے تباہی، سیکڑوں گھر زیر آب، بجلی و گیس کا نظام معطل

جام شورو (ایچ آراین ڈبلیو): پہاڑی نالوں سے اچانک آنے والے برساتی ریلوں نے تحصیل بولاخان کے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی، جس سے سیکڑوں گھر زیر آب آگئے۔ شہریوں کی آمدورفت مکمل طور پر متاثر ہوئی، بجلی اور گیس کی سپلائی معطل ہوگئی، اور لوگوں کا مال و اسباب پانی میں ڈوب گیا۔ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ادھر نوشہرو فیروز کے علاقے کمال ڈیرو کے قریب دریائے سندھ میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار 5 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ لاڑکانہ سیہون بچاؤ بند سے ملحقہ کچے علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث مزید دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گڈو بیراج کے مقام پر 14-15 ستمبر کے دوران اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔ سکھر بیراج پر بھی اگلے چند دنوں میں اونچے درجے کے سیلاب کے امکان کے پیش نظر کچے علاقوں سے 13,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

————————————-
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں