گوادر (ایچ آراین ڈبلیو): ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 29 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاریوں کے دوران ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے جو دیگر ملزمان کو غیرقانونی راستے سے یورپ منتقلی میں مدد فراہم کر رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق، ایف آئی اے نے جیوانی میں ایک بڑی کارروائی کے دوران ان ملزمان کو پکڑا جو کشتی کے ذریعے ایران جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان میں 6 بنوں، 4 فیصل آباد، 5 مالاکنڈ، 4 ملتان و خانیوال، 2 بونیر اور دیگر حافظ آباد، وزیرستان، وزیر آباد اور کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔
ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان ایران کے راستے ترکی اور پھر یورپ جانا چاہتے تھے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، “یہ نیٹ ورک امیگریشن فراڈ میں ملوث تھا اور معصوم شہریوں سے بڑی رقم لوٹ رہا تھا۔” تمام ملزمان کے خلاف غیرقانونی امیگریشن کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
———————————–
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate


