56

امریکہ نےبھارت پرانحصارکی پالیسی کوناکام قراردیدیا، پاکستان بہترشراکت دار قرار

واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو): معتبر امریکی میگزین ‘فارن افیئرز’ نے اپنے تازہ تجزیے میں امریکا کی بھارت مرکز پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے پاکستان کو زیادہ قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا ہے۔ میگزین کے مطابق، “بھارت کبھی بھی امریکا کا قابل بھروسہ شراکت دار نہیں رہا، جبکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔”

تجزیے میں زور دیا گیا کہ سابق صدر ٹرمپ نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہا تھا۔ میگزین نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی و توانائی معاہدوں کو باہمی فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ریکوڈک سمیت پاکستانی وسائل میں امریکی سرمایہ کاری خطے کو مستحکم بنا سکتی ہے۔”

ماہرین نے خبردار کیا کہ “بھارت پر یکطرفہ توجہ خطے میں دراڑیں اور جنگ کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔ پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی امریکا اور چین کے ساتھ متوازن تعلقات پر زور دیتی ہے، جبکہ بھارت مرکز پالیسی واشنگٹن کو خطے میں کمزور کرے گی۔”

—————————————–
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں