55

چارلی کرک قتل کیس میں ایف بی آئی نے ایک لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو): امریکی قدامت پسند تجزیہ کار اور صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قاتل کی گرفتاری کے لیے ایف بی آئی نے ایک لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز یوٹاہ یونیورسٹی میں تقریر کے دوران کرک کو قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد سے تحقیقات جاری ہیں۔

ایف بی آئی نے تحقیقات میں مدد کے لیے مشتبہ شخص کی تصاویر عوام کے سامنے جاری کی ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ “قاتل کی معلومات فراہم کرنے یا گرفتاری میں مدد کرنے والے شخص کو یکلاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔” گزشتہ روز گرفتار کیے گئے دو مشتبہ افراد کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “چارلی کرک کا قاتل جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔” انہوں نے زور دیا کہ امریکا میں سیاسی تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

————————————–
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں