واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور معروف قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ “مشتبہ قاتل کو اس کے ایک قریبی نے پولیس کے حوالے کیا، اور اب وہ حراست میں ہے۔” انہوں نے زور دے کر کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ ملزم کو سزائے موت دی جائے گی۔”
ایف بی آئی کے مطابق، گرفتاری سے قبل جاری کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتبہ قاتل کو فائرنگ کے بعد عمارت کی چھت سے کود کر فرار ہوتے دیکھا گیا تھا۔ تحقیقاتی عملے کو قریبی جنگل میں قاتلانہ ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں، جبکہ چھت پر ملنے والے نشانات نے گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا۔ یاد رہے کہ ایف بی آئی نے ملزم کی گرفتاری پر ایک لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔
چارلی کرک کو گزشتہ ہفتے یوٹاہ یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران نامعلوم حملہ آور نے ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کر دیا تھا۔ یہ واقعہ امریکا میں سیاسی تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر تشویش کا باعث بنا ہے۔
——————————————–
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate


