کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عید کے تیسرے روز ڈیفنس فیز ون طوبہ مسجد کےقریب فائرنگ سے عامر نامی شہری جاں بحق ہو گیا۔ ایس ایس پی ساوتھ کے مطابق مسلح ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کی۔ مقتول نے وردات کرنے والے ایک ڈاکو پکڑ لیا اور زمین پر گرادیا۔ملزم کے ساتھی نے فائرنگ کی جس سے ایک گولی مقتول عامر کے سر میں لگی ۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


