تل ابیب (ایچ آراین ڈبلیو) یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی کی ایک تازہ تحقیق کے مطابق، اسرائیلی حکومت کے فیصلوں اور گہرے سماجی اختلافات نے عوام میں شدید اضطراب پیدا کر دیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 40 فیصد اسرائیلی شہری ملک چھوڑنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
یہ نتائج اسرائیلی معاشرے میں بڑھتی ہوئی تقسیم اور حکومتی پالیسیوں کے اثرات کو واضح کرتے ہیں، جو شہریوں کے مستقبل کے بارے میں شکوک و شبہات کو جنم دے رہے ہیں۔
یاد رہے، قابض اسرائیلی آبادی تقریباً 55 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جبکہ 7 اکتوبر کی جنگ کے بعد 15 لاکھ سے زائد یہودی اسرائیل چھوڑ کر امریکہ اور ہورپین ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔


