کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) حکومت سندھ کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے آج وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں عید کی دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر سیدہ تحسین عابدی نے حکومت سندھ اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور عید کے پرمسرت موقع پر اتحاد، ہم آہنگی اور عوامی خدمت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس خیرسگالی کے جذبے کا خیرمقدم کیا اور سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں حکومت سندھ کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ کی ترقی، بہتر طرز حکمرانی، اور عوامی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔
سیدہ تحسین عابدی نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ عید خوشیوں کا تہوار ہے اور ہمیں اس موقع پر غریب اور نادار افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے تاکہ حقیقی معنوں میں عید کی برکتوں سے مستفید ہوا جا سکے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے سندھ اور پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا تبادلہ کیا۔


