82

غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کی بلاکننگ کا آخری انتباہ، پی ٹی اے نے صارفین سے فوری رجسٹریشن کی اپیل کردی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام موبائل فون صارفین کے لیے ایک اہم انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ اپنے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کو فوری ڈیوائس آئیڈینٹیفیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) پر رجسٹرڈ کروائیں، ورنہ ان کے فونز جلد بلاک ہو جائیں گے۔

اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق، صارفین کے پاس اب بہت کم وقت باقی ہے۔ اپنی موبائل سروس میں خلل اور ممکنہ بلاکنگ سے بچنے کے لیے آج ہی اپنے فون کی رجسٹریشن یقینی بنائیں۔

پی ٹی اے نے واضح کیا کہ غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کا استعمال سنگین قانونی نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ ڈیوائسز نہ صرف قومی سلامتی کے لیے ایک بڑے خطرہ کے طور پر استعمال ہوتی ہیں، بلکہ مالی دھوکہ دہی اور سائبر کرائمز میں بھی انہیں بطور ذریعہ بنایا جاتا ہے۔

اتھارٹی نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کی خرید و فروخت سے مکمل پرہیز کریں، کیونکہ ایسا کرنا ایک قابل سزا جرم ہے۔ شہریوں کو اپنی حفاظت اور قانونی مشکلات سے بچنے کے لیے صرف قانونی طور پر رجسٹرڈ فونز ہی خریدنے اور استعمال کرنے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں