50

میئرحیدرآباد کا ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ قاسم آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)میئرحیدرآباد کاشف علی شورونےڈپٹی کمشنرحیدرآباد زین العابدین میمن ،میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن اور CEO حیدرآباد واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن طفیل احمد ابڑواسسٹنٹ کمشنرقاسم آباد و دیگر افسران کے ہمراہ گذشتہ دو روز سے شہر میں ہونے والی بارشوں کے سلسلے میں قاسم آباد کے مختلف نشیبی علاقوں اور شاہراہوں پر بلدیہ اعلی حیدرآباد اور حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے جاری نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے کاموں کے جائزے اور پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہِ کیا-

دورے کے دوران میئر حیدرآباد نے ڈیپلائی میمن کالونی، قاسم آباد P-I اور قاسم آباد کے PS-II پمپنگ اسٹیشنز کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور وہاں موجود افسران اور عملے سے نکاسی آب سے متعلق معلومات لیں

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے جامشورو روڈ ،قاسم آباد کے عاقوں گلستان سجاد ، سیٹیزن کالونی، ماروی ٹاؤن ،ٹھنڈی سڑک، واد واھ روڈ ، پونم پیٹرول پمپ چوک سمیت مختلف نشیبی مقامات اور بستیوں میں نکاسی آب کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور وہاں نکاسی کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھنے اور عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایات دیں
میئر حیدرآباد نے قاسم آباد میں فسادی واہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں قاسم آباد کے نکاسی آب کے کاموں کو بہتر بنانے کے سلسلے میں جاری فسادی واہ کی ڈی سلٹنگ کے کاموں کے جائزہ لیا اس موقع پر میئر حیدرآباد کو افسران نے فسادی واہ کی ڈی سلٹنگ و دیگر کاموں سے متعلق آگاہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں