47

کراچی : ستمبر میں بارش ستم گر بن گئی، نیا ریکارڈ قائم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر قائد میں‌ ستمبر کے دوران سب سے زیادہ بارش کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے ، سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ بارش 143.8 ملی میٹر ریکارڈ ، گُلشنِ معمار میں 109.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،کورنگی اور گلشن حدید میں 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی میں 81ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،اور ناظم آباد میں 76.0 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 74.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

شاہراہ فیصل پر 64، کیماڑی میں 63 ملی میٹر بارش ریکارڈ،سعدی ٹاؤن میں 62.2، ناظم آباد میں 60.5 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں 47 ملی میٹر بارش، مسرور بیس 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،جناح ٹرمینل پر سب سے کم بارش 38.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں