غزہ (ایچ آرین ڈبلیو) اسرائیلی فوج کے عید پر غز،ہ میں حملے جاری، بچوں سمیت مزید 64 افراد شہید
اسرائیل نے عید کے دوسرے روز بھی اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے غز،ہ میں درجنوں بےگناہ افراد کو شہید کر دیا۔
غزہ میں آج عید کا دوسرا روز ہے اور دجالی فورسز کی جانب سے غز،ہ پر بہیمانہ حملے مسلسل جاری ہیں۔
حکام کے مطابق غز،ہ میں دجالی فورسز کے حملوں میں بچوں سمیت 64 افراد شہید ہوگئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ رفح کے قریب دجالی فورسز کے فائرنگ کے ایک ہفتے بعد 14 لاشیں برآمد ہوئیں جس میں طبی عملے کے 8 ارکان کے علاوہ شہری دفاع کے 5 کارکن اور ایک یو این ملازم بھی شامل ہے۔


