51

ایس بی سی اے اسپیشل کورٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کرمنل کیسز کا آغاز

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسپیشل کورٹ کے نگراں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکمنامے کے بعد تعمیراتی قوانین کے معروف ایڈوکیٹ ندیم احمد جمال کی طرف سے کرمنل کیسز کا آغاز کر دیا گیا

واضح رہے گزشتہ کیسز میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اعتراض داخل کیا تھا کہ کوئی پرائیوٹ شخص اسپیشل کورٹ میں بلڈر اور ایس بی سی اے کے خلاف کیس داخل نہیں کرا سکتا، جسے محترم ڈی جے ایسٹ نے مسترد کرتے ہوئے کیس داخل کرنے کے لئے کچھ شرائط کا پوری کرنے کا حکم دیا تھا

اب ڈسٹرکٹ ایسٹ میں اس کورٹ آرڈر کی پیروی کرتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کرمنل کیس دائر کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں کل بروز 10 ستمبر کو شنوائی رکھی گئی ہے، جس کے بعد یہ کیسز بغیراعتراض سنے اپنے منطقی انجام تک پہنچائے جائیں گے

واضح رہے یہ کیسز تعزیری نوعیت کے ہیں جس میں بلڈر کو تین سال قید تک یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں جبکہ اس غیرقانونی تعمیرات کا ذمہ دار افسر یا اہلکار کے خلاف ڈی جی ایس بی سی اے محکمانہ کارروائی کریں گے جو معطلی کے ساتھ برطرفی بھی ہو سکتی ہے

اور اگر ڈی جی معینہ مدت تک اس کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہے تو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کر دی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں