غزہ (ایچ آراین ڈبلیو) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے مطابق جنگ کے 18 مہینوں کے دوران، 15 ہزار سے زائد بچے شہید ہوئے اور 34 ہزار سے زیادہ بچے زخمی ہوئے، اور ایک ملین بچوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔
جبکہ غزہ میں جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد۔کم از کم 322 بچے شہید ہوئے اور 609 دوسرے زخمی ہوئے ہیں ، غزہ میں روزانہ 100 بچے شہید یا معذور ہو رہے ہیں ، غزہ میں زیادہ تر بچے جو شہید ہوئے ہیں وہ وہ ہیں جو عارضی خیموں یا متاثرہ گھروں میں پناہ گزین تھے۔


