کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)فیروز آباد کی حدود پی سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ مالک میاں بیوی کا بہیمانہ تشدد-پولیس نے کیس میں نامزد ملزم شہروز اور کنول کو عدالت پیش کردیا- عدالت نے دونوں ملزمان کو فی کس 30ہزار روپے پر ضمانت پر رہا کردیا-
پولیس کے مطابق بچی کے پیروں اور کمر کو گرم استری سے داغا گیا-جناح اسپتال میں زیر علاج تھی تاہم میڈیکل رپوٹ موصول نہیں ہوٸی-پولیس نے مقدمہ درج کرکے میاں بیوی کو گرفتار کیا-بچی کو اتنی سفاکی اور بے دردری سے داغا گیا ہے کہ اس کی تصاویر میں بھی دئکھنے کی تاب نہیں تھی- بچی کا کہنا تھا کہ مجھ سے استری کرتے ہوئے باجی کا دوپٹہ جل گیا تھا-
باجی اور انکے شوہر نے گرم استری سے مجھے جلایا اور تشدد کیا-مالکن نے بچی کی ماں کو 31 اگست کو فون کیا کہ زینب کی طبعیت ٹھیک نہیں-ماں سے ملی تو اپنے زخم دکھائے- پولیس نے ایف آئی آر قابل ضمانت دفعات پر درج کرکے حسب معمول ملزمان کا ساتھ دیا اور عدالت نے قابل ضمانت دفعات پر فوری ضمانت پر رہا کر دیا


