319

اسکیم 33 میں اربوں روپے مالیت کی غیرقانونی تعمیرات پر اپیلٹ‌ کمیٹی نے کارروائی شروع کردی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اسکیم 33 میں کرپشن کا منظم نیٹ ورک چلانے والے زبردستی کا ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل قریشی کے خلاف ویجیلینس ٹیم نے کارروائی کا آغاز کر دیا-

تفصیلات کے مطابق تعمیراتی قوانین پر سرگرم معروف وکیل ندیم احمد جمال نے اپنے کلائنٹس کی طرف سے اسکیم 33 میں ہونے والی 40 سے زائد غیرقانونی تعمیرات کی کمپلین ایس بی سی اے پورٹل میں چئیرمین اپیلٹ کمیٹی کو کی تھی

جس کے جواب میں اپیلٹ کمیٹی کی طرف سے ان غیرقانونی تعمیرات پر ویجیلنس کمیٹی نے اپنے سروے شروع کرکے رپورٹ بنانا شروع کر دی ہے، جس میں نہ صرف نقشہ کے برخلاف تعمیرات، بغیر نقشے کے تعمیرات اور غیرقانونی منزلوں کی تعیمرات کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا ہے

سالوں سے اسکیم 33 میں ایڑا بن کے پیڑا کھانے والے عدیل قریشی پر مبینہ طور پر اربوں روپے کی مالیت کی غیرقانونی تعمیرات کا الزام ہے، ندیم احمد جمال ایڈوکیٹ نے کچھ عرصہ قبل ڈسٹرکٹ ایسٹ میں‌ ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف لیگل سیل بھی قائم کیا تھا

جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کراکے غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کی تھی، جس پر اپیلٹ کمیٹی میں ان غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کمپلین دائر کر دی گئی تھی

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ ایس بی سی اے اسپیشل کورٹ نے ندیم احمد جمال ایڈوکیٹ کے کیسز میں ایک جنرل آرڈر پاس کیا تھا کہ وہ اپیلٹ کمیٹی اور بعدازاں ڈی جی کے پاس شکایت داخل کرکے انہیں کارروائی کے لئے موقع دیں اور مقررہ مدت میں یہ کارروائی نہ کریں تو اسپیشل کورٹ میں‌ کیس جمع کرا سکتے ہیں جس پر کورٹ فوری طور پر کرمنل کارروائی کا آغاز کر دے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں