بورےوالا(ایچ آراین ڈبلیو)ہوس پرست شخص نے خاتون کا گھر شادی کے چند دن بعد ہی اجاڑ دیا-امجد ٹاؤن میں قائم نجی سکول کے واش روم میں کیمرے لگا کر ملزم نے سکول ٹیچر کی برہنہ ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور بالآخر بے بس خاتون نے اوباش ظہیر کے خوف سے مبینہ طور پر اس کی ناجائز خواہشات ماننا شروع کر دیں-اسی دوران چند ہفتے قبل خاتون ٹیچر کی شادی ہو گئی تو بھی ملزم باز نہ آیا اور خاتون کو بلا کر بلیک میل کرتے ہوئے زیادتی کرتا رہا-
سسر کی بیماری کے سبب خاتون ایک بار جب نہ پہنچی تو ملزم نے خاتون کے برہنہ ویڈیو وائرل کر دیے جس پر خاتون کے شوہر نے اسے طلاق دے دی ملزم خاتون کو طلاق کے بعد بھی بلیک میل کرتا رہا جس پر خاتون نے تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع کرکے ظلم و جبر کی یہ داستان بتائی-


