بلوچستان(ایچ آراین ڈبلیو)لیویز فورس سے متعلق بنائی گئی ابتدائی کمیٹی کی چیرمین، عوامی نیشنل پارٹی کی محترمہ سلیمہ بی بی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کمیٹی کے یک طرفہ فیصلوں اور دباؤ کے تحت کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایک اصولی مؤقف اختیار کیا۔ ان کا یہ اقدام قابل تحسین ہے، اور لیویز فورس ان کی اس جراتمندانہ فیصلے پر شکر گزار ہے۔
تاہم، اب جو نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اس کے حوالے سے لیویز فورس میں خدشات جنم لے رہے ہیں، اگرچہ اس سے بہتری کی امید بھی کی جا رہی ہے۔
ایسے میں یہ ضروری ہے کہ آنے والی میٹنگ میں شریک تمام ممبران اسمبلی ان کے حلقوں کے لیویز ملازمان اور سیاسی جماعتوں اور ان کے پارٹی توسط سے ملاقات کریں اور انہیں سختی سے تنبہ کروائیں کہ وہ لیویز فورس کے دفاع میں واضح اور مضبوط مؤقف اختیار کریں۔
ہم پُرامید ہیں کہ ہمارے منتخب نمائندے بلوچستان کی روایتی لیویز فورس، کے مفادات کو ہر سطح پر مقدم رکھیں گے اور ایسے تمام فیصلوں کی حمایت کریں گے جو لیویزکی بقاء کی حق میں ھوں


