کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے والے 60 ملزمان کو گرفتار کر لیا-
ایف آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 9 کا تعلق گوجرانوالہ، 19کا مالاکنڈ اور 16کا تعلق بنوں سے ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق 9 کا گرفتار ملزمان کا تعلق لوئر دیر، 3 کا اپر دیر اور 2 کا تعلق مردان سے ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے-


