54

پولیس کے رویے سے دلبرداشتہ خاتون نے بہن،بیٹی سمیت دریائے سندھ میں چھلانگ لگادی

کوٹ ادو(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ سٹی پولیس کے رویے سے دل برداشتہ خاتون نے اپنی بہن اور بیٹی کے ہمراہ دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی-ایک بہن کو ماہی گیروں نے زندہ نکال لیا جبکہ دوسری بہن اپنی پانچ ماہ کی معصوم بچی کے ہمراہ ڈوب گئی-کوٹ ادو: ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ڈوبنے والی خاتون ثمینہ بی بی اور بچی عروج کی تلاش جاری ہے-

خودکشی کرنے والی خاتون کے بھائی کا ویڈیو بیان جس میں اسنے پولیس کے افسر پر زبردستی انگھوٹھے لینے کا الزام عائد کیا-خود کشی کرنے والی خاتون سمیرا کنول نے تھانہ سٹی میں گھریلو جھگڑے کی درخواست گزاری تھی جسے سٹی پولیس نے زبردستی داخل دفتر کر دیا-

پولیس کے رویے سے دل برداشتہ خاتون سمیرا کنول نے اپنی بہن ثمینہ بی بی اور اسکی شیرخوار بچی کے ہمراہ دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی،

اپنا تبصرہ بھیجیں