60

ٹریفک پولیس کیجانب سے 12ربیع الاول کا ٹریفک پلان تیار،متبادل راستوں کی نشاندہی کردی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ٹریفک پولیس کی جانب سے12ربیع الاول (1447ہجری)مورخہ6ستمبر2025بروز ہفتہ کوشہر میں نکلنے والے تمام جلوسوں کے لئے ٹریفک کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام ایس ایس پیز ٹریفک اپنے اضلاع میں نکلنے والے جلوسوں کی بذات خود نگرانی کریں گے۔

اس کے ساتھ 12 ربیع الاول کے دو جلوس میمن مسجد سے دوپہر 2 بجے کے بعد روانہ ہونگے-
1 مولانا اکبر درس کے زیر قیادت جلوس میمن مسجد سے دوپہر 02:30 بجے روانہ ہوگا جو آرام باغ مسجد پر اختتام پذیر ہوگا۔
2 مولانا شاہ عبدالحق قادری کےزیرقیادت مرکزی جلوس میمن مسجد سےدوپہر03:00 بجےکےبعد روانہ ہوگا جو نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوگا۔

ٹریفک کے متبادل راستے (Diversions) درج ذیل ہیں۔

متبادل راستے (برائے ڈسٹرکٹ سینٹرل):

1)ناظم آباد سے آنے والے افراد لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ جانب گارڈن سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔

2)لیاقت آباد سے آنے والے افراد تین ہٹی سے لسبیلہ چوک اور بائیں جانب ٹرن کرکے سینٹرل جیل (مارٹن روڈ)کی جانب جا سکتے ہیں۔

3)حسن اسکوائرسے پی پی چورنگی جانے والے افراد کشمیر روڈ سے سوسائٹی لائٹ سگنل (شاہراہ قائدین) اور جیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشتر روڈ (لسبیلہ چوک) جاسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی ٹریفک کو گرومندر سے نمائش جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متبادل راستے (برائے ڈسٹرکٹ ایسٹ):

4)شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین (نورانی کباب) سے نمائش جانے والے افراد سوسائٹی لائٹ سگنل سے دائیں جانب کشمیر روڈسے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔

5)سینٹرل جیل گیٹ (جمشید روڈ) سے گرومندر ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے والے افراد گرومندر سے بہاردر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔

متبادل راستے (برائے ڈسٹرکٹ ساؤتھ):

6)گارڈن چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد انکل سریا سے دائیں جانب گل پلازہ اور بائیں جانب کوسٹ گارڈ ہولی فیملی ہسپتال سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔

7)لکی اسٹار سے ایم اے جناح براستہ ایمپریس مارکیٹ جانے والی ٹریفک کو صدر دواخانہ سے جانب پی پی چورنگی کی طرف بھیجا جائیگا۔ اسی طرح برنس روڈ کی جانب جانے والی ٹریفک کو عبداللہ ہارون روڈ سے ایم آر کیانی چوک کی جانب بھیجا جائیگا جہاں سے وہ اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔

7)ایم آرکیانی چوک سے کورٹ روڈ(کبوتر چورنگی) کی جانب ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام ٹریفک کو آرٹس کونسل(اسٹریچن روڈ) سے پاکستان چوک کی جانب بھیجا جائیگا۔

8)شاہراہ لیاقت سے جانب برنس روڈ کی جانب جانے والی ٹریفک کو آرام باغ لائٹ سگنل سے پاکستان چوک کی جانب بھیجا جائیگا جہاں سے وہ اپنی منزل کی جانب جاسکیں گے۔

ہیوی ٹریفک۔

12ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم والےدن شہرمیں تمام ہیوی /کمرشل ٹریفک کے چلنے پر پابندی ہوگی۔ایم اے جناح روڈ پرہرقسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہے ماسوائے ان گاڑیوں کے جن کی Wind Screenپر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا۔

عوام الناس سے التما س ہے شہر بھر میں عید میلادالنبیؐ کے جلوس چلیں گے تاہم پریشانی سے بچنے کے لئے متبادل راستہ اختیا ر کریں تاکہ بغیر تاخیر کے اپنی منزل پر پہنچ سکیں۔ مزیدبرآں ٹریفک سے متعلق کسی بھی قسم کی مدد کے لئے ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن نمبر 1915 پررابط کریں جہاں ہمارے نمائندے ہمہ وقت آپ کی خدمت ورہنمائی کےلئےموجود ہیں یاہمارے سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک پیجk arachitrafficpolice۔ واٹس نمبر0305-9266905 اسکے ساتھ ہی سندھ پولیس ایف ایم FM-88.6سے تازہ ترین صورتحال حاصل کرتے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں