واٹر کارپوریشن حکام نے عیدالفطر کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو )سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے واٹر کارپوریشن حکام نے عیدالفطر کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے اس ضمن میں سی ای او واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے اور تمام مساجد عید گاہوں امام بارگاہون اور مدارس کے راستوں کو مکمل صاف کرکے فراہمی و نکاسی آب کی تمام شکایات کا مکمل خاتمہ کرلیا گیا ہے اس کے علاؤہ مساجد عید گاہوں امام بارگاہون اور مدارس پر پانی سے بھرے واٹر ٹینکرز بھی کھڑے کیے جائیں گے انچارج ہائیڈرنٹس سیل سید سردار شاہ اور فوکل پرسن ٹو ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے واٹر ٹینکرز کے انتظامات کی نگرانی کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر کے ایام کے دوران تمام ٹاؤنز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ عیدالفطر کے روز مساجد عید گاہوں امام بارگاہون اور مدارس کے اطراف میں فیلڈ اسٹاف جیٹنگ و سکشن مشینوں سمیت موجود رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں