ایس ایس پی حیدرآباد عیدالفطر کے پر مسرت موقع کی مناسبت سے حیدرآباد پولیس کے شہداء کے گھر پہنچے

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو عیدالفطر کے پر مسرت موقع کی مناسبت سے شہداء پولیس کے گھروں پر پہنچے، شہداء پولیس کے ورثاء سے ملاقات کی، انکے کیساتھ کچھ وقت گزارا، عیدالفطر کے تحائف و عیدی پیش کی گئی، جس کے بعد اُنکے مسائل کے بارے میں دریافت کیا گیا اور انکے حل سے متعلق فوری احکامات جاری کئے گئے

اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے شہداء ہم سب کا فخر ہے اور سندھ پولیس کے تمام افسران و جوان شہداء کے اہل خانہ کے ہر غم و خوشی میں ان کے ساتھہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،

انکا مزید کہنا تھا کہ آج جب ہم سندھہ پولیس کے شہداء کی قربانیوں اور عزم و شجاعت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں تو ہمیں انکی قربانیوں میں اس پیغام کو نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمیں اپنے ملک کو مضبوط اور اقوام عالم میں عظیم مقام دلانے کیلئے انتھک محنت اور لگن سے کام کرنا ہے، آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی

ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر عمل پیرا ہوکر ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز صاحبان شہداء کی گھروں پر پہنچے، انکے ساتھ وقت گزارا، عید کے تحائف و عیدی پیش کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرانے کیساتھ اس بات کا مضبوط احساس دلایا کہ آپ تمام حیدرآباد پولیس کی فیملیز ہیں جن کی دیکھ بھال اور ہر ذمہ داری حیدرآباد پولیس کی ہے جو ہم ہمیشہ بخوشی نبھاتے رہے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں