لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی رتو ڈیرو کے گاؤں سونی فقیرانی آمد، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے لئے سندھ پیپلزہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ کیا
گاؤں سونی فقیرانی میں 32 میں سے 24 گھر بن چکے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں سونی فقیرانی میں سیلاب سے متاثرہ چار خواتین کو زمین کے مالکانہ حقوق دئیے
بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین سے گھر بنانے کا جو وعدہ کیا تھا، وہ تکمیل کے مراحل میں ہے، مالکانہ حقوق کے ملنے کے بعد یہ گھر ایک ایسا اثاثہ بن جائیں گے جو نسلوں کے کام آئے گا،


