میانمار زلزلہ میں ہلاکتیں 1644 اور 3400 افراد زخمی

ینگون (ایچ آراین ڈبلیو) میانمار میں تباہ کن زلزلے سے کم از کم 1,644 افراد ہلاک اور 3,400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جب کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

28 مارچ بروز جمعہ کو 7.7 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا، جس کا مرکز میانمار کے ساگانگ علاقے میں تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پہلے زلزلے کے بعد 12 منٹ بعد 6.4 شدت کا آفٹر شاک آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں