کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ بھر میں میٹرک اور انٹر پاس ایس ایچ او کو ہٹانے کا حکم،سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد صرف گریجویٹ افسران ہی ایس ایچ او تعینات ہوں گے- ایس ایچ او تعیناتی کیلئے اچھے رویے اور صاف ریکارڈ شرط قرار-کرمنل یا مشکوک ریکارڈ والے افسر ایس ایچ او نہیں لگ سکیں گے- آئی جی سندھ نے عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دئیے-
51


