94

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 8 خوارج دہشتگرد ہلاک،علاقہ کلئیر

بنوں(ایچ آراین ڈبلیو)کل صبح دہشتگردوں نے فرنٹئیر کانسٹیبلری کی لائنوں پر خودکش حملہ کیا حملے کے فوراً بعد پاک فوج، کمانڈوز، پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا-ڈی پی او بنوں نے موقع پر پہنچ کر خود اپنی فورس کو لیڈ کیا-

حملہ آور دہشتگرد ایک کمپاونڈ میں جا کر چھپ گئے تھے جس کے بعد فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کیا- چند گھنٹوں کی کارروائی کے بعد آپریشن مکمل کر لیا گیا اور علاقے کو مکمل طور پر کلئیر قرار دے دیا گیا-آپریشن کے دوران 7 سے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ فرنٹئیر کانسٹیبلری کا ایک جوان شہید اور چند اہلکار زخمی ہوئے- پاک فوج اور کمانڈوز کے ایک افسر سمیت کچھ جوان بھی زخمی ہوئے ہیں-

سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر قربانی دی جائے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں