سچل کی حدود جھاڑیوں سے 43 سالہ شخص کی لاش برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سچل کی حدود سعدی گارڈن کے قریب چھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش برآمد،لاش کی شناخت ارشد ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی ہے-برآمد ہونے والی لاش چار سے پانچ گھنٹے پرانی معلوم ہورہی ہے-ابتدائی طور پر 43 سالہ شخص کو تشدد کرکے قتل کیاگیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی اسپتال منتقل کیاجارہا یے-اسپتال کی رپوٹ ملنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیاجائےگا-

اپنا تبصرہ بھیجیں