حیدرآباد میں 35 برطرف اہلکار بحال کر دئیے گئے

حیدرآباد (ایچ آراین‌ڈبلیو) ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کا احسن اقدام، 35 برطرف پولیس اہلکاران بحال۔ اہلکاران کا آئی جی پی سندھ اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کا شُکریہ

بحال ہونے والے اہلکاران کے گھروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رازق دھاریجو حیدرآباد رینج نے اپنے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد کیا جس میں حیدرآباد رینج کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 35 برطرف پولیس اہلکاران (جو کہ غیر حاضری اور دیگر وجوہات کی وجہ سے بر طرف ہوئے ) پیش ہوئے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے برطرف پولیس اہلکاران کی جانب سے نوکری پر بحالی کی اپیلوں کی درخواستوں پر غور اور شوکاز نوٹسز کا اطمینان بخش جوابات پر مطمئن ہوتے ہوئے 35 برطرف اہلکاران کو ان کی نوکری پر بحال کردیا۔

نوکری پر دوبارہ بحال ہونے والے پولیس اہلکاران نے آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی طارق رازق دھاریجو حیدرآباد رینج کا شکریہ ادا کیا جبکہ دوسری جانب بحال ہونے والے اہلکاران کے گھروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں