اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ سمبل اورہومی سائیڈ یونٹ پولیس کی بڑی کارروائی, شوہرکوآشنا سےمل کرقتل کرنےوالی سفاک ملزمہ(بیوی) سمیت دو ملزمان گرفتار۔ملزمان نے تھانہ سمبل کی حدود میں تیز دھار آلہ سے وار کرکے تنویر انجم کوقتل کر دیا تھا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر مجرمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔
ایس پی صدر زون کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نےجدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ایک عورت سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔


