کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی منگھو پیر اور کشمیر روڈ پر مشترکہ کارروائی،کاروائیوں کے دوران 5 دہشتگرد گرفتارہوگئے-گرفتار دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر سے ہے-تحریک طالبان پاکستان کے کارندے اللہ نور اور سرفراز گرفتار دہشت گردوں میں شامل ہیں-
القاعدہ برصغیر کے دہشت گرد سلیم، جہانزیب اور امداد اللہ بھی گرفتار ہوگیا-گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد، فارنزک کے لئے ارسال کردیا-گرفتار دہشتگرد پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے-گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کرلئے-


