النورگارڈن میں فحش گانوں پررقص کرتی 2رقصاؤں سمیت 10ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

سانگلہ ہل(ایچ آراین ڈبلیو)سانگلہ ہل النور گارڈن میں فحش گانوں پر رقص کرتی 2رقصاؤں سمیت 10 ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج۔رپورٹ کے مطابق سانگلہ ہل کی معروف کالونی النور گارڈن میں علی حمزہ نامی شخص گزشتہ روز شادی کے پروگرام میں اونچی آواز میں گانے لگا کر ساؤنڈ ایکٹ اور فحش گانوں پر رقصاؤں کا ڈانس کرواتے ہوئے عوام الناس کے امن میں خلل ڈالتے ہوئے تعزیرات پاکستان کی دفعہ294 اور 6پنجاب ساؤنڈ ایکٹ2015ء اور3/4شادی ایکٹ 2016ء کی خلاف ورزی کی تھانہ سٹی پولیس کے سب انسپکٹر محمد سرور نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر پروگرام اونر علی حمزہ مغل، محمد احمد، عظمت علی، ہارون الرحمن،ثمر، نوید، ارسلان،شبیر علی اور2رقصاؤں آرزو اور ثناء کو اس وقت دبوچا جب علی حمزہ نے اپنے گھر کے سامنے اکھاڑہ بنا کر ساؤنڈ کی اونچی آواز میں گانے چلا رکھے تھے اور رقصائین اونچی آواز میں گانوں پر ڈانس کر رہیں تھیں پولیس نے گھیرا ڈال کر پروگرام اونر علی حمزہ اور 2رقصاؤں سمیت 10ملزمان کو قابو کر لیا اور اونچی آواز میں گانے لگا کر ساؤنڈ ایکٹ اور فحش گانوں پر رقصاؤں کا ڈانس کرواتے ہوئے عوام الناس کے امن میں خلل پیدا کرنے پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ294 اور 6پنجاب ساؤنڈ ایکٹ2015ء اور3/4شادی ایکٹ 2016ء کی خلاف ورزی پر موقعہ سے ایک عدد ساؤنڈ سسٹم معہ2عدد سپیکر معہ2عدد کیمروں کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں