90

16 سالہ حافظ قرآن بچی کے ساتھ درندوں کی اجتماعی زیادتی

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ ڈجکوٹ کی حدود میں 16 سالہ حافظ قرآن بچی کے ساتھ درندوں کی اجتماعی زیادتی-زرائع کے مطابق حافظ قرآن بچی محلے میں کسی کے گھر کام کر کے واپس اپنے گھر جا رہی تھی کہ چند نامعلوم نوجوانوں نے اغواء کر لیا-

پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی-جبکہ نامعلوم ملزمان تین دن تک بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے-حالت غیر ہونے پر بچی کے ہاتھ پاوں باندھ کر سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے-بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا-

ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے-

اپنا تبصرہ بھیجیں