یکم ستمبر تا 7 ستمبر 2025 ، ضلع سجاول میں پولیو مہم کا آغاز۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات

سجاول(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی سجاول میڈم علینہ راجپر کے احکامات پر ضلع بہر میں پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات،ضلع سجاول میں پولیو مہم کے دوران 35 فکس پوائنٹ ، 24 ٹرانزٹ پوائنٹ لگائے گئے ہیں، اسکے علاوہ 552 موبائیل ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں-

216 ضلع سجاول پولیس کے افسران و جوان پولیو مہم میں سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں،لیڈیز پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لیے لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،موبائیل پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو مزید سخت بنانے کے لیے متعلقہ ایس ڈی پی آوز اور ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ گشتی پولیو ٹیمز کے ساتھ رابطے میں رہیں اور کسی قسم کی رُکاوٹ یا مسئلے کی صورت میں فورن ایکشن لیا جائے،

ایس ایس پی سجاول میڈم علینہ راجپر نے ضلع کی عوام کو اپیل کی ہے کہ اپنے 5 سال کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ، بچوں کو مستقل معذوری سے بچائیں، اپنے بچوں اور ملک کے روشن مستقبل کے لیے پولیو مہم میں بھرپور شرکت کریں اور پولیو ورکرز اور ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرکے قومی فریضہ ادا کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں