اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قرض پنجاب کلین ایئر روگرام کےتحت فراہم کیا جائےگا۔
ورلڈ بینک کے مطابق قرض کی رقم پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمےکےلیےخرچ ہوگی، قرض سےصوبائی حکومت کے اسموگ مٹیگیشن ایکشن پلان کو تقویت ملےگی۔
کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پنجاب کلین ایئرپروگرام اسموگ کم کرنےکے منصوبے کے لیے معاون ہے، یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔
ورلڈ بینک کا کہنا ہےکہ پنجاب کلین ایئرپروگرام عالمی بینک کے نئےکنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے مطابق ہے، لاہور ڈویژن کے ایک کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد ملےگی۔


