لاڑکانو(ایچ راین ڈبلیو)احمد چودھری صاحب QPM , PSP نے اس ضمن میں سکیورٹی آرڈر جاری کردیا۔ سکیورٹی آرڈر کے مطابق 532 سے زائد پولیس افسران و جوانان اپنے فرائض سر انجام دینگے، جن میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانو کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی آرڈر کے مطابق قافلے/چپ تعزیہ کے آغاز تا اختتام سٹی کے دونو DSP صاحبان ڈی ایس پی حیدری احمد بخش راھوجو صاحب اور ڈی ایس پی صدر/ سول لائنز سعد جبار صاحب کی زیرنگرانی بھاری نفری روٹ پر اپنے فرائض سر انجام دینگے،
جبکہ سندھ رینجرز کے افسران و جوانان بھی اپنے فرائض سر انجام دینے کے لیے اسٹینڈ بائی ہونگے۔ سکیورٹی آرڈر کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر لاڑکانو میں اینٹی رائٹ رزرو پلاٹونز کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔
قافلے/جلوس کے گذرگاہوں میں آنے والی اونچی عمارتوں پر ماہر اسنائیپرز جدید دوربین سمیت ڈیوٹیز پر معمور ہونگے۔ تمام صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے CCTV اور ویڈیو ریکارڈنگ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں ایس ایس پی لاڑکانو نے ٹریفک پلان تشکیل دینے کے بھی احکامات جاری کردیئے ہیں۔


