کنڑمیں آنےوالےزلزلےمیں امــوات کی تعداد250 تک پہنچ گئی500 افراد زخمی

افغانستان(ایچ آراین ڈبلیو)گزشتہ رات کنڑمیں آنےوالےزلزلےمیں امــوات کی تعداد250 تک پہنچ گئی ہےاورتقریباً 500 افراد زخمی ہیں۔زلزلے نے نورگل ضلع کے شُماش اور آریت دیہات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور خوسی، واطپور، مانگی اور چپی تین اضلاع میں بھی جانی نقصان ہوا ہے۔طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب عوامی ذرائع نے بتایا ہے کہ 500 سے زائد افراد جاں بحق چکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہیں۔متاثرین ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور خراب راستوں کے باعث امدادی ٹیمیں تاحال علاقے تک نہیں پہنچ سکی ہیں۔متاثرہ خاندانوں کو افرادی قوت، ڈاکٹرز، ریسکیو ادویات اور زخمیوں کے علاج کے لیے خوراک کی ضرورت ہے۔جلال آباد میں گزشتہ رات سے مسلسل جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں اور صورتحال ابھی تک معمول پر نہیں آئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں