ہیڈ بلوکی میں پانی کی امد میں مزید اضافہ ہوگیا

ننکانہ صاحب(ایچ آراین دبلیو)ہیڈ بلوکی میں پانی کی امد میں مزید اضافہ ہوگیا-ننکانہ صاحب:میجر جنرل محمد فیصل رانا کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ہیڈ بلوکی کا دورہ-ننکانہ صاحب:ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو ، ڈی پی او فراز احمد، برگیڈیر فرقان شبیر سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے-

ننکانہ صاحب:ڈپٹی کمشنرمحمد تسلیم اخترراو نے حالیہ سیلابی صورتحال بارے پاک فوج کے افسران کو بریفنگ دی-ننکانہ صاحب:ہیڈ بلوکی کےمقام پرپانی کی آمد 2لاکھ 20 ہزارسےزائد ہے۔ابتک 15 سے زائد دیہات سیلابی پانی سے متاثر ہو چکے۔ننکانہ صاحب:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 26 فلڈ ریلیف کیمپس قائم ہیں۔

ریلیف کیمپس پر کھانے ، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں۔سیلاب متاثرین کے علاج معالجہ کے لیے تمام ریلیف کیمپس پرکلینک آن ویلزکی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔سیلاب متاثرین کے جانوروں کے چارے اور ونڈا جات کا بھی بندوبست موجود ہے۔سیلابی ایریاز میں 40 سے زائد امدادی ٹیمیں لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف عمل ہیں۔6 سو زائد افسران و اہلکاران ریسکیو و ریلیف ٹیموں کا حصہ ہیں۔

امدادی ٹیموں نے سیلابی علاقوں سے 5 ہزار سے زائد افراد اور 12 ہزار سے زائد جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔پاک فوج کے افسران نے ضلعی انتظامیہ ننکانہ کی کاوشوں اور آپریشنل سرگرمیوں کو سراہا-پاک فوج کے افسران نے ریلیف کیمپ ہفت مدر پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی ، ریلیف کیمپس پر سہولیات کا جائزہ لیا-

ننکانہ صاحب:پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا گیا-پاک فوج کے افسران نے ہیڈ بلوکی کے طویل سیلابی بند کا بھی وزٹ کیا-پاک فوج کے افسران و جوان ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔افواج پاکستان اور سول ادارے ہر مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں