کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گارڈن ویسٹ نزد لیاری ایکسپریس انٹرچینج کےقریب زیرتعمیرپلاٹ پربھتہ نہ دینےپرفائرنگ دوافراد شدید زخمی گارڈن ویسٹ کےعلاقےمیں لیاری ایکسپریس انٹرچینج کے قریب زیر تعمیر عمارت میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 مزدور زخمی ہوگئے۔نیوز رپورٹ کےمطابق پولیس کا کہناہےکہ زخمی مزدوروں نےبیان میں کہا ہےکہ ملزمان آئےاورپرچہ دیکرکہا اس نمبرپرفون کرو۔
پولیس کےمطابق ملزمان نے سپروائزر کو گولی ماری جو اس کو لگ کر دوسرے مزدور کو جا لگی-عینی شاہدین کے مطابق ایک مٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان آۓ اور زیر تعمیر عمارت میں گھس گئے اور اچانک فائرنگ کی آواز آئ اور بھگڈر مچ گئی-پولیس کا کہنا ہے کہ اس عمارت کے مالک سے ایک سال پہلے بھی بھتہ مانگا گیا تھا۔


