لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت : ڈی آئی جی آفس لاڑکانہ میں اجلاس منعقد-آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ڈی آئی جی لاڑکانہ آفس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر ہونے والی تقریبات، محافل میلاد اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ، متعلقہ ایس ایس پیز اور علمائے کرام نے بالمشافہ شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جیز کراچی، اسپیشل برانچ، آپریشنز، زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز اور دیگر اضلاع کے ایس ایس پیز و علما نے بذریعہ ویڈیو لنک شمولیت اختیار کی۔
کراچی پولیس آفس سمیت تمام ڈویژنل و ضلعی دفاتر میں خصوصی اجلاس منعقد ہوچکے۔جلوسوں اور اجتماعات کے لیے سیکیورٹی پلان اور حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔علما و منتظمین کے ساتھ مسلسل روابط یقینی بنائے جا رہے ہیں۔
کراچی سمیت دیگر اضلاع کو اضافی نفری فراہم کر دی گئی۔جلوسوں کی مؤثر نگرانی کے لیے سینٹرل پولیس آفس میں مرکزی آپریشن روم قائم۔تمام جلوسوں کے روٹس پر حصار بندی، کڑی نگرانی اور بروقت ایکشن یقینی بنایا جائے۔متبادل راستوں کی تشہیر اور ٹریفک پولیس کی خصوصی تعیناتی کی جائے۔
علمائے کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و اتحاد کے فروغ میں کردار ادا کریں۔ عوام سے اپیل ہے کہ مشکوک سرگرمی، مشتبہ افراد، لاوارث گاڑی یا بیگ نظر آنے پر فوراً پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔ اجلاس میں شریک علمائے کرام و اکابرین نے سندھ پولیس کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


