بلوچستان(ایچ آراین ڈبلیو)طورخم بارڈر پر ڈیوٹی کے دوران خواتین مسافروں کی ریکارڈنگ کرنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق متعلقہ اہلکار ڈیوٹی کے دوران موبائل فون سے کاونٹر پر کھڑی خواتین مسافروں کی ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی جس کی شکایت اعلیٰ حکام تک پہنچی۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے انتظامیہ نے فوری ایکشن لیا اور اہلکار کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ اقدام مسافروں کی پرائیویسی اور ضابطۂ کار کی خلاف ورزی سمجھا جا رہا ہے۔ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


