کراچی میں مختلف علاقوں میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) صدر ٹاؤن پاکستان چوک گھاس والی گلی کے قریب شہری کی فائرنگ سے 01 ڈاکو زخمی، سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت سید غلام حسین ولد سید عابد حسین عمر 45سال بتائی گئی ہے ۔

سپر ہائی وے جمالی پل یو ٹرن کے قریب فائرنگ 01 شخص جاں بحق۔
جاں بحق ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عابد ولد رمضان عمر 35 سال بتائی گئی ہے ۔

کلفٹن بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب فائرنگ 01 شخص جاں بحق۔
جاں بحق ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ساجد ولد ثناء اللہ عمر 30 سال بتائی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں