87

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک ایکویٹی سرمایہ کاری کیلئے نیا سسٹم متعارف کردیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)اسٹیٹ بینک نےبیرون سرمایہ کاری کی نگرانی کیلئےپرفارمنس ایویلیوایشن سسٹم فارانویسٹمینٹ نافذ کردیا۔بیرون ملک ایکویٹی سسٹم کےتحت تمام بینک ، ایکسچیبج کمپنیزایکویٹی تفصیلات اسٹیٹ بینک پورٹل پرجمع کریں گی-پرفارمنس ایویلیوایشن سسٹم فار انویسٹمینٹ میں ایکویٹی سرمایہ کاری کی کیلئے دس نقات کو شامل کیا-پرفارمنس ایویلیوایشن سسٹم فار انویسٹمینٹ میں رقوم کی ترسیل سمیت کمپنیوں کی تفصیلات بھی شامل ہوں گی-

مالیاتی ادارے تمام بیرونی لین دین کی تفصیلات ہر ماہ کےپہلے کاروباری ہفتے تک جمع کرانےکے پابندہوں گے-مالیاتی اداروں کو ایکیوٹی سرمایہ کاری کی سالانہ رپورٹ مالی سال کےاختتام کےتین ماہ کےاندر جمع کرانی ہوگی-مالیاتی ادارے پہلےمرحلے میں فروری 21ءسے31 جولائی 25ءتک تمام ڈیٹا28نومبر 25ءتک رپورٹ کریں گے-مالیاتی ادارے دوسرے مرحلے میں فروری 21ءسے قبل ایکویٹی تفصیلات 28 فروری 26ء تک جمع کریں گے-

مالیاتی ادارےتیسرے مرحلے میں مکمل، درست کمپلائنس رپورٹ 5مارچ 26ء تک جمع کرنےکےپابند ہوں گے-پرفارمنس ایویلیوایشن سسٹم فار انویسٹمینٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت ایکشن ہوگا-

اپنا تبصرہ بھیجیں