کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی 28 ویں رمضان کو گراں فروشی کے خلاف مہم پر موثر طور پر عملدرآمد کیا گیا۔
اسپیشل مجسٹریٹس سمیت تمام افسران فیلڈ میں رہے قیمتیں چیک کیں اور سرکاری نرخوں کے نفاذ،کے لئے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی صارفین نے سرکاری نرخ پر اشیا فروخت کرانے کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔
انھوں نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر آشیا کی فروخت کی کوششوں کے مثبت نتائج براآمد ہوے 28وہں رمضان کو 141 مقامات پر افسران نے اپنی نگرا نی میں اشیا فروخت کرائیں۔
جبکہ 28 روز،میں 4 ہزار 195 مقامات پر سرکاری نرخوں پر افسران نے اہنی نگرانی میں آشیا فروخت کرائیں۔لوگوں نے افسران کی ان کاوشوں کو سراہا ہے
رہورٹ کے مطابق 28 ویں روز ۔ 101 ناجائز منافع خوروں پر۔7 لاکھ 31 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا
۔مجموعی طور پر 28 روز میں۔ 4 ہزار 446گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ 4 کروڑ 54 لاکھ روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔161دکانیں سیل کی گئیں 155 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اب تک 31 ہزار 115 سے زائد دکانوں پر قیمتیں چیک کی گئیں کمشنرکر اچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو کہا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری رکھیں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے مقاصد پورے کریں انھوں نے کہا کہ یقینی بنائیں کہ سرکاری فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں ہوں تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں گراں فروشوں کے خلاف 28 ویں رمضان کی کارروائی میں ایک لاکھ 22 ہزار روپے جبکہ 28 روز میں ایک کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ضلع شرقی میں گراں فروشوں پر 28 ویں رمضان کو 41 ہزار روپے جبکہ 28 روز میں ایک کروڑ 7 لاکھ 59 ہزار روہے غربی میں 28روز میں 12 لاکھ 19 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا وسطی میں 28 ویں رمضان کو 81 ہزار روپے جبکہ 28 روز میں 37لاکھ 3 ہزار روپےجرمانہ عائد کیا ملیر میں 28 ویں رمضان کو 36ہزار جبکہ 28 روز میں 30 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا کورنگی میں 28ویں رمضان کو ایک لاکھ 7 ہزار جبکہ 28روز میں 64 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا کیماڑی میں 28 ویں رمضان کو 46 ہزار جبکہ 28 روز میں 13 لاکھ 9 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔


