آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا سندھ پولیس کے شہداء کے گھروں کا دورہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا سندھ پولیس کے شہداء کے گھروں کا دورہ، اہل خانہ سے ملاقات، شہداء کے بچوں میں عیدی و تحائف تقسیم کیے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی کے علاقوں ڈیفنس ویو،گلستان جوہر اور گلبرگ میں سندھ پولیس کے شہیدوں کے گھروں کا بالترتیب دورہ کیا اور پولیس شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے شہید ڈی ایس پی سید محمد علی رضا، شہید ہیڈکانسٹیبل قمر زمان متعینہ سی آئی اے،اور کانسٹیبل محمد ارشد متعینہ سی ٹی ڈی کے گھروں کا دورہ کیا، ورثاء سے ملاقات کی،شہداء کے درجات بلندی کے لئے دعا اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گذارا۔

دورہ کے موقع پرڈی آئی جی ویسٹ،ایس ایس پیزسینٹرل،ایسٹ،ٹریفک ملیر،کورنگی،اے آئی جی ویلفیئراور دیگرپولیس افسران بھی موجود تھے۔

فرض کی راہ میں شہادت کے مقام پر فائز ہونیوالے سندھ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

اپنا تبصرہ بھیجیں