بلاول چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل، پولیس معاملہ مشکوک قرار دے دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 2 بلاول چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے معاملے کو مشکوک قرار دیا ہے۔

کلفٹن میں واقع بلاول چورنگی کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق جس کی شناخت 30 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ کلفٹن بلاک 2 میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، مقتول کے گاڑی میں پستول بھی موجود ہے جبکہ موبائل فون اور پیسے بھی بھی گاڑی میں موجود ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا تو مسلح افراد نے فائر کیا، گولی سینے میں پیوست ہوئی جس کی وجہ سے وہ انتقال کرگیا جبکہ گاڑی کے پچھلے شیشے پر بھی خون کے نشانات موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کیماڑی کا رہائشی تھا جس کی شناخت 30 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں