چمن پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ، ایریا انچارج جاں بحق

چمن(ایچ آاین ڈبلیو)چمن پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ، ایریا انچارج جاں بحق تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے روغانی میں پولیو ٹیم دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنی۔ حملے میں پولیو مہم کے ایریا انچارج موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹیم کے ساتھ موجود خواتین ورکرز معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بلوچ کے مطابق مسلح موٹرسائیکل سوار دہشتگرد اچانک ٹیم پر فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں پولیو ٹیموں کو اس سے قبل بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، جس کے باعث انسدادِ پولیو مہم کو بارہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں